قرآن خوانی میں سب لوگوں کو بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا کیسا ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ
ناجائز و حرام ہے. بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 102 میں بحوالہ در مختار ہے کہ مجمع میں سب لوگ بلند آواز سے قرآن مجید پڑھیں یہ حرام ہے. اکثر تیجوں میں سب بلند آواز سے پڑھتے ہیں یہ حرام ہے. اگر چند شخص پڑھنے والے ہوں تو حکم ہے کہ آہستہ پڑھیں. انتھی بالفاظہ ۔
ھذا ما عندی والعلم بالحق عند اللہ تعالیٰ ورسولہ الاعلی جل جلالہ وصلی المولی تعالی علیہ وسلم
کتبــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجـــــــــدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 249