قرآن مجید بوسیدہ ہو جائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے ؟
سوال : اگر قرآن مجید بوسیدہ ہو جائے اور اس کے اوراق بکھر رہے ہوں تو کیا اس کو پانی میں بہا دینا چاہیے؟ کیا کمپیوٹر کی اسکرین پر قرآن پڑھ
سکتے ہیں یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(1) اس کو پانی میں نہیں بہانا چاہیے بلکہ اس کو پاک جگہ ادب و احترام کے ساتھ دفن کردینا چاہئے ، بہت سارے لوگ اس کو لے جاکر پانی میں ڈالتے ہیں یہ قرآن شریف کی بے ادبی ہے اس سے بچنا ضروری ہے ۔
(2) جی ہاں، کمپیوٹر کی اسکرین پر قرآن پڑھ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور