قسطوں پر موبائل بیچنا اور خریدنا کیسا ہے ؟
الجوابــــــــــــــــــ
دیگر سامانوں کی طرح قسطوں پر موبائل بیچنا اور خریدنا بھی جائز ہے ۔
اس کی صورت یہ ہے کہ بیچنے والے موبائل کی قیمت بتا دے ، پھر تمام قسطیں اور قسطوں کی معیاد مثلا ماہانہ یا سالانہ وغیرہ مقرر کر دے، اور خریداری کے وقت سے لے کر تمام قسطوں کی ادائیگی کی پوری مدد بھی بتا دے۔ خریدار تمام قسطیں ان کے مقررہ وقتوں پر مدت کے اندر ادا کر دے۔اس طرح موبائل کی بیع درست ہو جائے گی اور کوئی نزاع بھی نہ ہوگا ۔ قسطیں مقرر کرنا درحقیقت قیمت کی ادائیگی کا وقت مقرر کرنا ہے، اور یہ شرعا درست ہے ۔
کنزالداقائق میں ہے:
” صح تأجیل کل دین غیر القرض۔”
کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور