قراءت شروع کیا اور بھول گیا پھر دوسری جگہ سے پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

قراءت شروع کیا اور بھول گیا پھر دوسری جگہ سے پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

سوال : زید نے مغرب کی نماز پڑھاتے ہوئے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد ” وقال الذین کفروا ” پڑھ کر اس کے بعد کے کلمات بھول گیا. فوراً ہی اس نے ” وقال ارکبوا فیھا بسم اللہ مجریھا ومرسھا ان ربی لغفور رحیم ” اور چند آیات کریمہ پڑھ کر رکوع میں چلا گیا. بعد نماز بکر نے کہا کہ نماز واجب الاعادہ ہے کیونکہ جس آیت کو پہلے شروع کیا تھا اس کا پڑھنا واجب ہے اور یہاں ترک واجب پایا گیا لہذا نماز پھر سے دہرائی جائے دریافت طلب امر یہ ہے کہ بکر کا یہ قول ازروئے شرع کیسا ہے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ

بکر کا قول صحیح نہیں اس لئے کہ زید بھول جانے کے سبب دوسری آیت کی طرف منتقل ہوا اور اس صورت میں نہ ترک واجب نہ کسی قسم کی کراہت جیساکہ فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ 125 میں ہے.
واللہ تعالی اعلم

کتبــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 242

Leave a Reply