مروجہ قوالی کا حکم | قوالی سننا اور محفل سماع میں جانا کیسا ہے ؟

مروجہ قوالی کا حکم | قوالی سننا اور محفل سماع میں جانا کیسا ہے ؟

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
مسئلہ؛ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ قوالی سننا کیسا ہے اور محفل سماع میں شریک ہونا کیسا ہے؟جواب عنایت فرمائیں
سائل؛ مجیب الرحمٰن (ممبئی)

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب

خالی قوالی جس میں مزامیر(میوزک) وغیرہ نہ ہو تو اس کا پڑھنا اور سننا جائز ہے لیکن جس طرح آج کل قوالیاں ہوتی ہیں کہ ان میں ڈھول، سارنگیاں ہوتی ہیں ایسی قوالیاں پڑھنا اور سننا حرام ہے۔
حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی نور اللہُ مرقدہ فتاویٰ فقیہ ملت میں تحریر فرماتے ہیں کہ قوالی جو عام طور پر رائج ہے وہ مزامیر ہی کے ساتھ ہے جوکہ حرام ہے۔
(فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم ص340)
فتاویٰ فیض الرسول میں ہے کہ خالی قوالی جائز ہے مزامیر حرام ہے حضرت سلطان المشائخ محبوب الہی رحمۃ اللہ علیہ فوائد الفؤاد شریف میں فرماتے ہیں مزامیر حرام است اور حضرت مخدوم شرف الملۃ والدین یحییٰ منیری قدس سرہ العزیز نے مزامیر کو زنا کے ساتھ شمار کیا ہے۔
(فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم ص611)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قدس سرہ العزیز فتاویٰ رضویہ شریف میں فرماتے ہیں کہ قوالی مع مزامیر ہے اور حاضرین سب گنہگار ہے۔
(فتاویٰ رضویہ جلد نہم ص199)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ: محمد اشفاق عالم امجدی علیمی حفظہ اللّٰہ تعالیٰ(بچباری آبادپور کٹیہار) 7866936010

?Qawwali Sunna Kaisa Hai

Leave a Reply