قالین اور کمبل وغیرہ پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟

قالین اور کمبل وغیرہ پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و ملت اس مسئلہ میں نرم فرش پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟ آج کل کشمیر میں اکثر مساجد میں فوم کا فرش بچھا ہوا ہوتا ہے اور اس کے یعنی فوم کے اوپر ٹاٹ یا وال ٹو وال(Wall to Wall) یا کمبل یا قالین یا نمدہ وغیرہ لگایا جاتا ہے جس سے فرش نرم پڑ جاتا ہے اور سجدہ کرنے میں دشواری ہوتی ہے تو ایسی صورت میں اس پر نماز درست ہے یا نہیں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نرم فرش مثلا قالین ،کمبل وغیرہ پر سجدہ کرنا اس وقت جائز ہے جب اس پر ناک اور پیشانی خوب اچھے طریقے سے جم جائے یعنی اتنا دب جائے کہ اب دبانے سے نہ دبے ورنہ نہیں. اور جب سجدہ نہیں ہوگا تو نماز بھی نہیں ہوگی کیونکہ سجدہ فرائض نماز سے ہے.

فتاوی ہندیہ میں ہے : لو سجد علی الحشیش اوالتبن او علی القطن او الطنفسۃ او الثلج ان استقرت جبھتہ وانفہ ویجد حجمہ یجوز وان لم تستقر لا ” ١ھ (صفحہ ٧٠ جلد ١)
ایسا ہی بہارشریعت صفحہ ٧١ حصہ سوم میں بھی ہے ۔

واللہ تعالی اعلم
کتبــــــہ : مفتی غلام نبی النظامی العلیمی
الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply