قبر پر تختہ رکھنے کا طریقہ کیا ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
قبر پر تختہ رکھنے کا طریقہ کیا ہے ۔ کبھی سرہانے کی طرف سے کبھی پاؤں کی طرف سے بہتر کون سا طریقہ ہے ۔
المستفتی: عبد الخالق نقشبندی
وعليكم السلام باسمه تعالى وتقدس
الجواب بعون الهادى الى الحق والصواب:
تختے مرد اور عورت دونوں کو سرہانے ہی کی طرف سے دینے چاہیے یہی طریقہ بہتر ہے ۔ تاجدار اہلسنت سرکار مفتی اعظم ہند قدس سرہ العزیز سے اسی طرح کا سوال ہوا کہ”مرد کو تختے کس جانب سے دیئے جائیں سرہانے سے یا پائنتی سے ؟ یوں ہی عورت کو-آپ عليه الرحمه تحریر فرماتے ہیں”جواب:- دونوں کو سرہانے سے ۔
واللہ تعالی اعلم”(فتاوی مصطفویہ ص ۲۷۱/مکتبہ فقیہ ملت دہلی)
واللہ تعالی اعلم بالحق والصواب ۔
کتبہ محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خادم دار العلوم نظامیہ نیروجال،راجوری،جموں وکشمیر
۲۷/جمادی الاولی ۱۴۴۳ھ مطابق ۱/جنوری ۲۰۲۲ء
الجواب صحيح محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی