پورا سال آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت کیلیے نسخہ بغدادی
طریقہ کار :
ربیع الآخر کی گیارہویں رات (یعنی بڑی رات) سرکارِ غوث پاک رضی اللہ عنہ کے گیارہ نام اول اور آخر گیارہ گیارہ بار درودِ پاک پڑھ کر گیارہ کھجوروں پر دم کرکے اسی رات کھا لیجیے۔
(آج مغرب کے بعد سے یہ عمل شروع کیا جاسکتا ہے لہذا جنہوں نے ابھی تک کھجوریں نہیں لیں ،وہ جلد ہی اپنے تمام گھروالوں کی تعداد کے مطابق فی کس گیارہ گیارہ کھجوریں لے لیں، ہرفرد کیلیے خود پڑھنا ضروری نہیں بلکہ کوئی ایک بھی سب کے لیے پڑھ کر دم کرسکتا ہے۔)
فوائد و برکات :
ان شاء اللہ عزوجل سارا سال مصیبتوں سے حفاظت ہوگی.
وہ گیارہ نام یہ ہیں :
1-سَیِّدْمُحْیُ الدِّیْن سُلْطَان
2-مُحْیُ الدِّیْن قُطْب
3-مُحْیُ الدِّیْن خَوَاجَہ
4-مُحْیُ الدِّیْن مَخْدُوْم
5-مُحْیُ الدِّیْن وَلِی
6-مُحْیُ الدِّیْن بَادشَاہ
7-مُحْیُ الدِّیْن شَیْخ
8-مُحْیُ الدِّیْن مَوْلاَنَا
9-مُحْیُ الدِّیْن غَوْث
10-مُحْیُ الدِّیْن خَلِیْل
11-مُحْیُ الدِّیْن
نوٹ :
یہ سب ایک بار پڑھ کر صرف ایک مرتبہ ہی گیارہ کھجوروں پردم کرسکتے ہیں، دوسری گیارہ کھجوروں پر دم کرنے کیلیے اسی طرح دوبارہ پڑھنا ہوگا.
(جنات کابادشاہ صفحہ 18 مکتبۃ المدینہ کراچی)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی