فون پر بات کرتے وقت قطرات نکل آئیں تو کیا غسل فرض ہوگا یا نہیں ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فون پر بات کرتے وقت قطرات نکل اۓ تو کیا غسل فرض ہوگا یا نہیں ہوگا ،
سائل ساہل علی،
و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب ھو الھادی الی الصواب
فون پر بات کرتے وقت قطرات نکل جائیں اگر وہ قطرات پیشاب یا مذی کے ہیں تو غسل فرض نہیں مگر جتنے حصہ میں لگ جاۓ اتنے حصہ کو دھوکر پاک کرلیا جاۓ۔ اگر وہ قطرات شہوت کے ساتھ نکلے اور وہ منی ہو تو غسل واجب ہوگا ۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ : علامہ مفتی دانش حنفی
ہلدوانی نینیتال