کیا پہلی بیوی کی بیٹی کادوسری بیوی کے بھائی سے نکاح ہو سکتا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کی کیا پہلی بیوی کی بیٹی کادوسری بیوی کے بھائی سے نکاح ہو سکتا ہے
الجواب
جی ہاں ہو سکتا ہے بشرطیکہ کوئی اور وجہ حرمت (مثل نسب، رضاعت و مصاہرت) ثابت نہ ہو۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ : مفتی کامران عطاری مدنی