اگر پہلی بیوی اجازت نہ دےدوسرے نکاح کی تو پھر کیا کریں ؟
الجواب بعون الملک الوہاب : پہلی بیوی سے اگر کوئی اجازت لینا ہی چاہے تو اس کو راضی کر سکتا ہے خوش کر سکتا ہے لیکن اگر وہ اجازت نہ دے تو اب شوہر یہ دیکھےکہ اس کو واقعی دوسری بیوی کی ضرورت ہے ؟دوسری بیوی کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا ہے ورنہ گناہ میں مبتلا ہوگا تو بدرجہ مجبوری وہ دوسری شادی کر لے اور پہلی بیوی سے وعدہ کر لے کہ ہم شریعت کے مطابق تمہارے ساتھ انصاف کریں گے ، تمہارے سارے حقوق ادا کریں گے اور اگر بیوی اسے تکلیف پہنچائے تو صبر کرے۔دل میں نیت کرلے اور بتا بھی دےکہ ہم تمہارے سارے حقوق شریعت اسلامی کے فرمان کے مطابق ادا کریں گے اور دل میں بھی یہی پکی نیت رکھیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ (کہے نہیں )مگردل کے اندر یہ بھی عزم کر لے کہ اگر یہ مجھ کو تکلیف پہنچائے گی تو بھی ہم برداشت کر لیں گے، تو کتنی تکلیف پہنچائے گی وہ تکلیف پہنچاتے پہنچاتے خود ہی تھک جائے گی اور نہ تھکے تو بھی بیویوں کی بد کلامی پر اور ان کی ایذا پر صبر کرنا چاہیے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )