اویس نام کادرست تَلَفُّظْ اور معنی کیا ہے نیز یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

اویس نام کادرست تَلَفُّظْ اور معنی کیا ہے نیز یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــ

اویس نام کادرست تلفظ یہ ہے:
اُوَیْسْ
{کمافی کتب اللغة}
نوٹ: کچھ لوگ اسکو”اَوَیْس” پڑھتےہیں جوکہ درست نہیں

اور اویس نام کے معنی کے حوالے سے عرض ہےکہ :

اویس "اَوْسْ”کی تَصْغِیْر ہے اور اوس کا معنی بھیڑیا اور عَطِیَّہْ آتا ہے اور بعض کتب میں اویس کا معنی بھیڑیا بھی لکھا ہے،
جیساکہ لسان العرب میں ہے:
"اُوَیْسُ تَصْغِیْرُاَوْسٍ وَھُوَمِنْ اَسْمَاءِالذِّئْبِ”

یعنی اویس "اوس” کی تصغیر ہے اور وہ (اوس) بھیڑیے کے اسماء میں سے ہے۔

{لسان العرب جلداول صفحہ 55دمشق}

المحیط فی اللغة میں ہے:
"اَلْاَوْسُ اَلْعَطَاءُ”
یعنی اوس(کامعنی) عطیہ ہے ۔
{المحیط فی اللغة جلد 2صفحہ 286، القاموس الوحید جلد1 صفحہ 141دارالاشاعت}

اورالمنجدمیں ہے:
"اُوَیْس : بھیڑیا”
{المنجدعربی اردوصفحہ 40 خزینہ علم وادب لاہور}

جبکہ اویس نام رکھنےکے متعلق یہ حکم ہے کہ :
ایک مشھور تابعی کا نام بھی (حضرت) ”اویس“(قرنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ) ہے جن کے فضائل کُتُبِ حدیث میں موجود ہیں
{کمافی الصحیح المسلم}
اور حضورﷺ نے بھی اس نام کو برقرار رکھا، لہذا معنی عطیہ اور نسبتِ تابعی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا لحاظ کرتے ہوئے اویس نام رکھنا بالکل جائز ہے ۔
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبـــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

Leave a Reply