نیاز کے لئے جمع کی گئی رقم سے عقیقہ کرنا کیسا ہے ؟
ایک محترمہ یہ پوچھتی ہیں حضرت کہ ہم لوگ مہینے میں کچھ رقم جمع کرتے ہیں اب ایک مشت رقم جمع ہوگئی اور ارادہ ابھی ہو رہا ہے کہ اس رقم سے ہم عقیقہ کریں تو اس نیاز کے لیے جمع کی ہوئی رقم سےکیاہم عقیقہ کر سکتے ہیں؟
الجواب : نیاز کے لیے جو رقم جمع ہے بہتر یہ ہے کہ اس سے نیازہی کی جائے لیکن اگر آپ عقیقہ کرنا چاہتے ہیں آپ کے پاس اتنی وسعت نہیں ہے کہ اپنے بچوں کا عقیقہ مسنونہ کر سکیں تو یہ اجازت ہے کہ اس رقم سے عقیقے کا انتظام کریں ۔ اور جب عقیقہ ہو جائے تو اس کا جو بھی ثواب ہے وہ ثواب بارگاہ غوثیت مآب میں نذر کر دیں اس طرح دونوں کام ہو جائیں گے۔
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور