ایک شخص بد عقیدہ تھا اور وہ اب خوش عقیدہ ہوچکا ہے تو کیا اس کو دوبارہ نکاح کرنا ہوگا؟
الجوابــــــــــــــــــــــــ
اگر آدمی بدعقیدہ تھا اور اس کی بدعقیدگی حدکفر تک پہنچی ہوئی تھی اور اسی بدعقیدگی میں اس کا نکاح ہوا تھا
تو اس کا نکاح نہیں ہوا ، لہذا جیسے ہی اس نے کلمہ پڑھا اور اھل سنت جماعت میں داخل ہوا اس پر فرض ہے کہ اگر میاں
بیوی دونوں ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو فوراً شرعی طریقے کے مطابق اپنا نکاح کرلیں ۔
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور