سوال : چاے سے کپڑا دھونے سے کپڑا پاک ہوگا یا نہیں ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنوان : مفتی صاحب قبلہ ایک سوال کا جواب براہِ مہربانی ارشاد فرمائیں: میری امی کے کپڑے پر بچے نے پیشاب کردیا ہے۔ اگر وہ چاے سے دھوے تو کیا کپڑا پاک ہو جاے گا؟
جواب: پاک ہو جاے گا۔ بہار شریعت میں ہے: "مُستَعمَل پانی اور چائے سے(ناپاک کپڑا)دھوئیں پاک ہو جائے گا”
(بہار شریعت،ج:1، ح: 2، نجاستوں کا بیان)
جو چیزیں بذا تہٖ نجس نہیں بلکہ کسی نَجاست کے لگنے سے ناپاک ہوئیں، ان کے پاک کرنے کے مختلف طریقے ہیں پانی اور ہر رقیق بہنے والی چیز سے (جس سے نَجاست دور ہو جائے) دھو کر نجس چیز کو پاک کر سکتے ہیں، مثلاً سرکہ اور گلاب کہ ان سے نَجاست کو دور کر سکتے ہیں تو بدن یا کپڑا ان سے دھو کر پاک کر سکتے ہیں۔
فائدہ: بغیر ضرورت گلاب اور سرکہ وغیرہ سے پاک کرنا ناجائز ہے کہ فضول خرچی ہے۔
مُستَعمَل پانی اور چائے سے دھوئیں پاک ہو جائے گا۔
از : مفتی محمد تبریز نجمی بچھارپوری