نماز میں بغیر بٹن لگائے اورآستین درست کئے نماز صحیح ہو گی؟ جب کہ جماعت چھوٹنے کا خطرہ ہو؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نماز تو صحیح ہوگی مگر مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہو گی اس لیے بغیر بٹن لگا ئے اور آستین درست کیے بغیر نماز کی نیت
نہ کرے اگر چہ جماعت چھوٹ جانے کا ڈر ہو ۔ پہلے آپ سنت کے مطابق اپنے آپ کو تیار کر لیں اور آستین وغیرہ سیدھی کر
لیں پھر نماز شروع کریں ۔ اگر موقع مل جائے تو جماعت سے پڑھ لیں اور اگر جماعت نہ ملے تو اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں
کہ آپ سے تاخیر ہوئی بھول ہوئی ایندہ ایسا نہ کریں گے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم ۔
کتبــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور