نماز کی حالت میں داڑھی چھپانا کیسا ہے ؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نماز کی حالت میں داڑھی چھپانا جائز ہے مگر بہتر ہے کہ بغیر عذر کے داڑھی کو نہ چھپایا جائے، کیونکہ نماز میں داڑھی چھپانے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے، جس کی بناء پر علماے کرام نے اسے مکروہِ تنزیہی (یعنی شرعاً ناپسندیدہ عمل) قرار دیا ہے۔
چنانچہ فتاوی فقیہ ملت میں ہے :
"بحالتِ نماز کان چھپانے میں حرج نہیں مگر داڑھی چھپانا مکروہ ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔
حدیث شریف میں ہے :
"نھی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم عن تغطیة الفم واللحیة اھ”
(فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص173 شبیر برادرز لاہور)
ابو اطہر مفتی اظہر عطاری مدنی صاحب اپنے ایک فتویٰ میں لکھتے ہیں :
"نماز میں داڑھی چھپانا تحریمی نہیں ہے”۔
(دارالافتاء فیضانِ شریعت)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی