کچھ پیر حضرات یہ کہتے ہیں کہ ہم تو نماز پڑھتے ہیں مریدوں کو پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــ
یہ بہت بڑی نادانی کی بات ہے ۔ اور اس بکواس کا تقاضا یہ ہے کہ وہ آدمی یہ کہہ رہا ہے کہ مریدوں پر نماز فرض نہیں ہے ہمارا ہی پڑھ لینا کافی ہے ۔ اگر یہ مراد ہے جیسا کہ لفظ” ضرورت” کا تقاضا یہی ہے تو ایسی صورت میں وہ ایمان سے خارج ہوگیا کیونکہ نماز کی فرضیت کا منکر کافر ہوا کرتا ہے ۔ جس نے بھی ایسا کہا جب تک ہم اس کے قول و معنی مراد کی تحقیق نہ کرلیں اس پر ابھی کھلا ہوا حکم تو نہیں لگا سکتے لیکن اس کا ظاہر کفر ہے ۔
ایسے شخص کو حکم دیا جاتا ہے کہ اعلانیہ مسلمانوں کے مجمع میں توبہ کرے اور وعدہ کرے کہ آئندہ ایسی بات نہیں کہے گا اور ساتھ ہی ساتھ کلمہ پڑھ کر تجدید اسلام کرے، اگر بیوی والا ہو تو بیوی سے نکاح بھی کرے اور اگر ایسا نہیں کرتا تو مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں ۔
واللہ تعالی اعلم علم
کتبـــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور