کیاانبیاءواولیاء سےانکی وفات کے بعد بھی مدد طلب کرسکتے ہیں ؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جی ہاں؛ جس طرح انبیاءواولیاء سے وفات سے پہلے ان کی ظاہری زندگی میں مددطلب کرناجائز ہے اسی طرح انکی وفاتِ ظاہری کےبعدبھی ان سےمددطلب کرسکتےہیں:
چنانچہ بہت بڑےمحدث امام ذہبی اپنی کتاب میں لکھتےہیں
"امام ابوبکر بن مقری, امام طبرانی اور امام ابوشیخ علیھم الرحمہ نےحضورعلیہ السلام کےمزارِپرانوار پرحاضرہوکربھوک کی فریادکی تو نبی کریم علیہ السلام نے ایک علوی کےانکوکھانابھجوایا اوراس علوی نےکہا کہ آپ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں فریادکی توحضورعلیہ السلام نےمیرےخواب میں آکرمجھےحکم دیاکہ میں آپ لوگوں تک کھاناپہچاؤں ۔
(مُلَخَّصاً تزکرۃالحفاظ جلد3صفحہ 121دارالکتب العلمیہ بیروت,وفاءالوفاء جلد2 )
سیدی اعلحضرت علیہ الرحمہ نےایک شعر میں کیاخوب فرمایا:
حکیم دادو دوا دیں یہ کچھ نہ دیں
مردود یہ مراد کس آیت خبرکی ہے
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی