کیا نابالغ بچہ اپنا پڑھا ہوا قرآن وغیرہ ایصال ثواب کے لئے دے سکتا ہے ؟

کیا نابالغ بچہ اپنا پڑھا ہوا قرآن وغیرہ ایصال ثواب کے لئے دے سکتا ہے ؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نابالغ اوراد و وظائف اور قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب دوسرے کو پہنچانے کے لیے کسی کو دے سکتا ہے یا نہیں؟بینوا و توجروا ۔

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نابالغ اپنے اوراد و وظائف اور قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب دوسرے کو پہنچانے کے لیے جس کو چاہے دے سکتا ہے کہ اس میں نابالغ کا کچھ نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہے. یہ مسئلہ مفصل دلیلوں کے ساتھ فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ 201 پر ملاحظہ فرمائیں.
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبـــــــــــــــــہ : مفتی خورشید احمد مصباحی
الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی

Leave a Reply