نعلین مبارک کا نقش کپڑے یا عمامہ پر لگانا کیسا ہے ؟
سوال : کیا حکم ہے اس بارے میں کی نعلین مبارک کا نقش کبھی چاندی اور کبھی دوسرے دھات کا ہوتا ہے اس کا لگانا کیسا ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــ
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین شریفین کی شبیہ یا نقشہ بطور تبرک کپڑے میں لٹکانا ممنوع نہیں، میری نگاہ میں حصول برکت کے
لیے اس کی اجازت ہونی چاہیے ۔
و اللہ تعالی اعلم ۔
کتبـــــــــــــــہ :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور