مشرکین کی بخشش تحت قدرت باری تعالی ہے یا نہیں
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بےشک مشرکن کی بخشش تحت قدرت باری تعالیٰ ہے ۔ شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے ” اتفقت الامۃ
ان اللہ تعالیٰ لا یغفر عن الکفر قطعا وان جاز عقلا " (بحوالہ سبحان السبوح) لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے ۔ اللہ
تعالی کے فرمان : ان للہ لا یغفر ان یشرک بہ ” حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلا ممکن بالذات اور شرعا محال بالغیر ہے ۔
وھو تعالی اعلم
کتبہ : مفتی غلام جیلانی
مدرس دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف 19 رجب المرجب 1393 ہجری