مسلمان عورت کسی حلال جانور کو ذبح کر سکتی ہے ؟

کیا مسلمان عورت کسی حلال جانور کو ذبح کر سکتی ہے ؟

الجواب بعون الملک الوہاب :

اگر مسلمان عورت، صحیح طور پر ذبح کرنا جانتی ہو تو ذبح کرسکتی ہے اور اس کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہوگا اور اس کا کھانا بھی جائز ہوگا ۔

چنانچہ احکامِ شریعت میں ہے :

"عورت کا ذبیحہ جائز ہے جبکہ ذبح صحیح طور پر کرسکے ۔”

(احکامِ شریعت صفحہ 144 ضیاء القرآن پبلیکیشنز )

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

Leave a Reply