مردار جانور کی ہڈی اور سینگ خریدنا بیچنا کیسا ہے ؟
سوال : ہمارے یہاں مسلم حضرات بھی مردار حلالی جانور کی ہڈی وسینگ خریدتے بیچتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ بینوا توجروا
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بعون الملک الوھاب
مردار جانور کی ہڈی اور سینگ خریدنا بیچنا جائز ہے ۔ بہار شریعت جلد یازدہم ص ٩٠ پر ہے مردار کا پٹھا،بال، ہڈی، چونچ ، کھر اور ناخن ان سب کو بیچ بھی سکتے ہیں اور کام میں بھی لا سکتے ہیں ۔ ہاتھی کے دانت اور ہاتھی کو بھی بیچ سکتے ہیں اس کی چیزیں بنی ہوئی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اور اسی طرح درالمختار جلد چہارم جو صفحہ نمبر ١١٤ میں بھی ہے ۔
وھو سبحانہ و تعالی ورسولہ اعلم ۔
کتبـــــــــــــــہ: مفتی جلال الدین احمد الامجدی