مفتی اور قاضی میں کیا فرق ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

مفتی اور قاضی میں کیا فرق ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں:
(1) مفتی اور قاضی میں کیا فرق ہے؟
(2) ضرورتاً مفتی شافعی نہ ملے تب کیا کریں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ

مفتی شریعت کے احکام و قوانین بتاتا ہے، اور قاضی ان احکام وقوانین کو نافذ کرتا ہے مفتی کی ذمے داری بس اس قدر ہے کہ سوال کے مطابق جواب دے دے ۔ جب کہ قاضی کی یہ اہم ذمہ داری ہےکہ واقعہ کی صحیح تفتیش و تحقیق کرکے فیصلہ صادر کرے ۔

(2) اگر کوئی قضیہ ایسا ہو کہ وہاں فقہاے محققین نے بوجہ ضرورت شرعیہ شافعی قاضی سے فیصلہ لینے کی اجازت دی ہو اور شافعی قاضی وہاں نہ پایا جاتا ہوتو حنفی قاضی کو اس قضیہ میں فیصلہ کا حق ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم

کتبــــــــہ: مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply