ہندوستان میں موئے مبارک کیسے آئے ؟/ موئے مبارک کی زیارت کرنا کیسا ہے ؟

ہندوستان میں موئے مبارک کیسے آئے ؟

سوال:ہر جگہ موئے مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے آخر ہندوستان میں موئےمبارک کیسے آئے ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــ

صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ساحلی علاقوں سے مختلف علاقوں میں تشریف لائے ، انہیں کے ذریعے اسلام کا آفتاب ہندوستان میں

طلوع ہوا ، اور میرا غالب گمان ہے کہ ان حضرات کے ذریعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک یہاں پہنچے اس کے علاوہ بہت سارے لوگ

حج کرنے کے لیے جاتے تھے وہاں پر صحابہ کرام ،تابعین، تبع تابعین اور دیگر مشائخ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک انہیں تبرک

کے طور پر عطا کیے جو دست بدست ہم تک پہنچے اور ان خوش عقیدہ مسلمانوں نے اپنے پاس محفوظ رکھا جن کی زیارت ہر صاحب محبت

مسلمان کرتا ہے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پو ر 

Leave a Reply