موبائل میں کالر ٹون کی جگہ قرآن مجید کی قراءت یا نعت رکھنا کیسا ہے ؟

موبائل میں کالر ٹون کی جگہ قرآن مجید کی قراءت یا نعت رکھنا کیسا ہے ؟

سوال : موبائل میں کالر ٹون کی جگہ قرآن مجید کی قرات یا نعت نبی رکھی جائے تو اس میں کوئی قباحت ہے یا نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــ

کالر ٹون کی جگہ قرآن مجید کے قراءت یا نعت نبی کا نغمہ سیٹ کرنے کی اجازت ہے ۔ موبائل سے گھنٹی کی جگہ قرآن پاک کی آواز سننے میں

آئے اس میں کوئی خرابی نہیں یہی حکم رنگ ٹون کا بھی ہے، البتہ استنجا خانے یا غسل خانے میں یا جو بے ادبی کی جگہیں ہیں وہاں ذکر الہی،

نعت نبی یا تلاوت قرآن مجید منع ہے نا جائز ہے ۔ اس لیے رنگ ٹون کی عام اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، جو محتاط ہیں اور مسائل شرعیہ سے

واقف ہیں ان کو اجازت ہے کہ وہ ایسی جگہوں پر جانے سے پہلے موبائل کا سوئچ آف کر لیتے ہیں ۔ عوام بھی اگر سوئچ آف کر کے جانے کا التزام

کریں تو انہیں بھی اجازت ہے ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبــــــــــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply