موبائل کی اسکرین پراسلامی تصاویر رکھنا کیسا ہے ؟
سوال : موبائل کی اسکرین پر گنبد خضرا، کعبہ شریف کی تصویر اسم جلالت یا نام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم رکھنا کیسا ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــ
موبائل کو اگر کسی چیز میں چھپا کر رکھیں تو رکھ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں. چھپا کر رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کو غلاف وغیرہ میں رکھے، غلاف چمڑے کا ہو یا پلاسٹک وغیرہ کا لیکن اگر غلاف میں نہیں تو ایسی صورت میں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ بے ادبی کی جگہ نہ لے جائیں ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور