مذی منی اور ودی میں کیا فرق ہے؟ مفتی نظام الدین رضوی

مذی منی اور ودی میں کیا فرق ہے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ

پیشاب کرنے سے پہلے یا اس کے بعد سفید رنگ کی جو چکنی رطوبت نکلتی ہے اسے ودی کہتے ہیں ۔ اور بیوی سے

چھیڑ چھاڑ کے وقت یا جنسی خواہش پیدا ہونے کے بعد الئہ تناسل کے انتشار سے جو چکنا سفید مادہ پیشاپ کے راستے

سے خارج ہوتا ہے اور رقیق و پتلا ہوتا ہے وہ مذی ہے ۔

اور گاڑھی چکنی، سفید رطوبت جو جماع کی وجہ سے سوتے یا جاگتے میں نکلے یا بے خوابی کی صورت میں نکلے ، جس

سے بچہ پیدا ہوتا ہے وہ منی ہے ۔ یہ مادہ اچھلتے اور کودتے ہوئے باہر آتا ہے اس کے نکلنے سے سستی اور کمزوری

محسوس ہوتی ہے جبکہ ودی اور مذی نکلنے سے کوئی سستی اور کمزوری نہیں ہوتی ۔ عورت کی منی پتلی و رقیق ہوتی

ہے منی نکلنے سےمرد و عورت ہر ایک پر غسل واجب ہوتا ہے برخلاف مذی اور ودی کے کہ یہ صرف ناقض وضو ہیں ۔

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپو ر 

Leave a Reply