مرحہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
’مِرحا‘ عربی قواعد کے اعتبار سے کوئی لفظ نہیں ہے، بلکہ یہ ’مِرحہ‘ ہوسکتا ہے۔ عربی زبان میں مَرِحُ اسم ہے جس کا معنیٰ ہے غایت درجہ خوشی، مستی و شادمانی، اتراہٹ اور اکڑ وغیرہ
عربی میں خشک انگوروں کے ڈھیر کو بھی مَرْحَةُ کہا جاتا ہے۔ گویا مِرحه غرور و تکبر اور غیرمفید اناج کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے، فلھٰذا اِس کی بجائے کوئی اچھا اور بامعنیٰ نام رکھا جائے۔
فاطمہ نام بہترین ہے اگر دو لفظوں والا نام رکھنا ہے تو فاطمہ کے ساتھ کوئی اور مناسب لفظ جوڑ لیا جائے جیسے سندس فاطمہ ۔ مشکوۃ فاطمہ ۔ مصباح فاطمہ ۔ کنیز فاطمہ وغیرہ ۔۔
حدیث پاک مین ہے : حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّکُمْ تُدْعَوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ بِأَسْمَائِکُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِکُمْ فَأَحْسِنُوا أَسْمَائَکُمْ.
روزِ قیامت تم اپنے ناموں اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے اس لیے اپنے نام اچھے رکھا کرو۔
- أحمد بن حنبل، المسند، 5: 194، رقم: 21739، مصر: مؤسسة قرطبة