لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں

سوال: اہلسنت احناف کے نزدیک لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں من جہت الکل شقوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں؛

مستفتی؛حافظ محمد امتیاز احمد

الجواب بعون ملک الوھاب۔

      لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھنا جائز ہے۔کیوں کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ متکلم کی آواز تازہ تازہ سنی جاتی ہے۔ادھر بولنے والا بولتا جاتا ہے اور لاؤڈ اسپیکر اسے بلند کرتا جاتا ہے ایسا نہیں ہوتا کہ آدمی ابھی بولے اور چند گھنٹے کے بعد اس کی آواز سنی جائے۔ جب ایسا نہیں ہے تو پھر جو آواز لاؤڈ اسپیکر سے بلند ہوتی ہے۔وہ متکلم کی ہی آواز ہوتی ہے۔ نہ کہ لاؤڈ اسپیکر کی۔بلکہ قرآن کریم کی اشارۃ النص سے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کا متکلم کی آواز کا عین ہونا ثابت ہے۔اس لئے کہ جب قیامت کے دن دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو تمام لوگ محشر کے لیے اگھٹا ہوں گے۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا ہے:(یوم یدع الدع الی شی نکر۔خشعا ابصارھم یخرجون من الاجدث کانھم جراد منتشر۔مھطعین الی الداع یقول الکفرون ھذا یوم عسر)۔القران

ترجمہ۔ جس دن بلانے والا ایک سخت بے پہچانی بات کی طرف بلاۓ گا۔ نیچی آنکھیں کیے ہوۓ قبروں سے نکلیں گے گویا وہ ٹڈی ہیں پھیلی ہوئی۔بلانے والا کی طرف لپکتے ہوئے۔کافر کہیں گے کہ یہ دن سخت بے۔(کنزالایمان)

یومئذ یتبعون الدعی عوج لہ وخشعت الاصوت للرحمن فلا تسمع الا ھمسا۔(القرآن) ترجمہ اس دن پکارنے والے کے پیچھے دوڑیں گے اس میں کجی نہ ہو گی۔ اور سب آوازیں رحمن کے آگے پشت ہو کر رہ جائیں گی تو سنے گا مگر بہت آہستہ آواز۔ان آیات کریمہ میں داعی اور منادی سے مراد تمام مفسرین کے نزدیک فرشتہ ہے۔کسی نے داعی اور منادی سے مراد صور نہیں بتایا ہے۔ حالاں کہ محشر والے صور کی آواز کو سنیں گے ۔معلوم ہوا کہ آواز فرشتہ ہی کی آواز ہوگی صور صرف اس فرشتہ کی آواز کو بلند کرنے والا آلہ ہوگا۔

اسی طرح لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ سنی جانے والی آواز بولنے والے ہی کی آواز ہوتی ہے۔

قرآن کریم صور کی آواز سن کر اگھٹا ہونے والوں کو فرشتہ کی اتباع کرنے والا قرار دیا۔ حالاں کہ وہ لوگ صور کی آواز سن کر ہی اگھٹا ہوں گے ۔ اسی طریقے پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے امام کی آواز سن کر حرکات انتقالیہ کرنے کو امام کی اتباع کرنے والا قرار دیا جائے گا نہ کہ لاؤڈ اسپیکر کی اتباع کرنے والا قرار دیا جائے گا

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب

کتبہ : مفتی محمد عمران القادری اشرفی جامعی صدر مفتی جہانگیر اشرف دارالافتاوالقضا ڈینگلہ پونچھ۔۔ جموں وکشمیر

الجواب صحیح؛ حضرت مفتی محمدشہاب الدین اشرفی جامعی صدر شعبہ افتاجامع اشرف کچھوچھہ مقدسہ امبیڈکر نگر یوپی

Leave a Reply