مائیک میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ از مفتی نظام الدین رضوی صاحب

مائیک میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟

نماز ہی کے حوالے سے اور ایک بھائی کا سوال ہے کہ مائیک میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں اور اس کی حد کیا ہے یعنی کتنا مجمع ہونا چاہیے؟

الجواب : اچھا سوال ہے۔ اس وقت تو یہ ہے کہ دس20 آدمی ہوں تب بھی لاؤڈ اسپیکر استعمال کر لیا جاتا ہے یہ نہیں چاہیے ۔ہمارے فقہائے اہل سنت کے درمیان اختلاف ہے ایک طبقہ یہ کہتا ہے کہ نماز میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال نہ کیا جائے اور ایک بڑا طبقہ یہ کہتا ہے کہ استعمال کرنا جائز ہے کوئی حرج نہیں ہے ۔میں بھی جائز کہنے والوں میں ہوں۔ لیکن ہم اس احتیاط کے ساتھ اجازت دیتے ہیں کہ جہاں مجمع زیادہ ہو، امام کی آواز صحیح سے لوگوں تک نہ پہنچ سکے یا مجمع کئی منزل پر ہے ،نیچے ایک منزل اس کے اوپر ایک منزل اور اس کے اوپر بھی اور لوگ مکبرین کا صحیح انتظام نہیں کرتے اس کی وجہ سے اوپر والوں کی یا دور والوں کی نمازیں خراب ہو جاتی ہیں تو لوگوں کی نمازوں کو خرابی سے بچانے کے لیے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ جائز و درست ہے نماز میں کوئی خرابی یا کوئی کراہت نہیں آئے گی۔ہاں جہاں بجلی آتی جاتی رہتی ہے تو وہاں کنکشن لاؤڈ سپیکر کا بجلی سے نہ رکھیں بلکہ بیٹری سے رکھیں تاکہ نماز کے دوران لااڈ سپیکر کے فیل یا خراب ہونے کا کوئی شبہ نہ رہ جائے ۔ واللہ تعالی اعلم

کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )

Leave a Reply