میموری کارڈ میں قرآن پاک یا نعت رکھنے کا حکم از مفتی نظام الدین رضوی

میموری کارڈ میں قرآن پاک یا نعت رکھنے کا حکم

سوال : علمائے کرام ومفتیان عظام بتائیں کہ میموری کارڈ میں قرآن پاک یا نعت پاک وغیرہ متبرک کلمات بھر کر موبائل میں رکھنا ، یا آیات قرآنیہ ، اذان، نعت پاک وغیرہ کا رنگ ٹون وغیرہ رکھنا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

میموری کارڈ میں قرآن پاک ہو، یا قرآنی آیات یا اذان ونعت اور اذکار وغیرہ کے متبرک کلمات، اسے موبائل میں رکھنا، یا ان کلماتِ مقدسہ کا رنگ ٹون رکھنا کہ جب کہیں سے فون آئے تو ان کلمات کے بڑھنے کی آواز بلند ہو، جائز ہے ۔ البتہ ان کلمات مقدسہ کا احترام کرنا ضروری ہوگا، اس لیے اسے نیچے بغل کے جیب میں نہ رکھیں بلکہ اوپر داہنی طرف سینے کے قریب رکھیں اور استنجا خانے میں بھی اسے نہ لے جائیں ، اور اگر مجبوری کی وجہ سے لے جانا ہی پڑے تو بند کرکے لے جائیں ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply