معذور شخص جو جسم کی صفائ نہیں کر سکتا تو اس کا بیٹا کرے
سوال : ایک صاحب نہایت ہی ضعیف ہیں اپنے جسم کی صفائی نہیں کرسکتے اور اس وقت دنیا میں ان کی بیوی بھی نہیں ہے تو کیا
ان کے جسم کی صفائی ان کا بیٹا کرسکتا ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ مسئلہ بہرحال دشوار ہے اگر ان کی اہلیہ نہیں ہیں تو سب سے پہلے ان کو حکم یہ ہے کہ وہ کسی عورت سے نکاح کریں
جو ان کی خدمت کرسکے بہت سی عورتیں ضرورت مند ہوتی ہیں کہ کوئی بھی نوکری مل جائے تاکہ ان کا گزر بسر صحیح
سے ہو سکے ۔ ایسی حاجتمند عورت سے نکاح کرلیں اور خدمت لیتے رہیں اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔
لیکن فرض کیجئے ایسا کوئی انتظام نہیں ہے اور کسی مصنوعی طریقے سے وہ اپنی صفائی نہیں کر سکتے ہیں تو ایسی
مجبوری میں بیٹے کو یہ اجازت ہوگی کے اپنے بائیں ہاتھ پر پلاسٹیک وغیرہ کا دستانہ نصف ہاتھ تک پہن لے ،دستانہ پہننے کے
بعد وہ ان کو استنجا کراسکتا ہے ۔ وہ بھی اس طور پر کیا ادھر آنکھ نہ جائے، منہ پھیر لے رہے اور صفائی کردے ، لیکن یہ
انتہائی مجبوری کی صورت میں حکم ہیں اور اگر کوئی ایسی صورت نہ ہو تو ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور