مزار پر سجدہ کرنا کیساہے ؟
ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
الجواب بعون الملک الوھاب
مزارات پر جہاں بہت ساری خرافات دیکھنے کو ملتی ہیں، انہیں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جاہِل قسم کے لوگ مزارات پر سجدہ کرتے نظر آتے ہیں،
ہماری شریعت میں غیر خدا کو سجدہ جائز نہیں، کسی صاحب مزار کے لئے بخیال عزت و تحیۃ سجدہ کیا جائے تو وہ ناجائز و حرام ہوگا، اور اگر بہ نیت عبادت سجدہ کیا جائے تو وہ کفر و شرک ہے، خلاصہ کلام مزارات اولیا پر کسی بھی نیت سے سجدہ کرنا جائز نہیں ہے-
(سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ مزار کو سجدہ درکنار، کسی قبر کے سامنے اللہ عزوجل کو سجدہ جائز نہیں، اگر چہ قبلہ کی طرف ہو-
(فتاویٰ رضویہ جلد،22 صفحہ 476 رضا فاؤنڈیشن لاہور)
مطالعہ فرما کر شیئر ضرور کریں