میت کو غسل دیا جائے تو میت کے پاؤں کس طرف کریں

میت کو غسل دیا جائے تو میت کے پاؤں کس طرف کریں

ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ

الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب

میت کو غسل دیتے وقت میت کے پاؤں جنوب کی طرف کریں یا شمال کی طرف یا جس طرف آسانی ہو اسی طرف کر سکتے ہیں کیونکہ اصح قول کے مطابق اس بارے میں کوئی خاص قید نہیں لگائی ہے کہ کس طرف کرنے ہیں-
(سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال ہوا کہ میت کو نہلانے کے لئے جو تختے پر لٹائیں تو شرقاََ غرباً لٹائیں کہ پاؤں قبلہ کو ہوں یا جنوباً شمالاً کہ داہنی کروٹ قبلہ کو ہو؟ تو آپ نے جواباً تحریر فرمایا، کہ سب طرح درست ہے، مذہبِ اصح میں اس باب میں کوئی تعیین و قید نہیں، جو صورت میسر ہو اُس پر عمل کریں-
(فتاویٰ رضویہ جلد9، صفحہ91- رضا فاؤنڈیشن لاہور)

Leave a Reply