مسجد میں صدقہ کا پیسہ دینا کیسا؟
سوال : مسجد کے طعام تعاون کے ٹکٹ میں صدقہ کا پیسہ دے سکتے ہیں کیا؟؟؟
سائل : محمد شعیب ہزار کھولی مالیگاؤں
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
صدقہ نافلہ یعنی امدادی رقم مسجد کو دے سکتے ہیں، صدقہ واجبہ یعنی زکاة اور صدقہ فطر کی رقم مسجد کو دینا جائز نہیں۔ وہ صرف غریبوں اور مسکینوں کو دینا ضروری ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم
کتبـــــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی
خادم التدریس والافتا
الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں