مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟/ جنازہ کے مسائل

مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

الجوابـــــــــــــــــــ

مسجد کے احاطے میں نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتے، کیونکہ وہ بھی مسجد ہے ۔ ہاں احاطے کا وہ حصہ جس میں پنج وقتہ نماز اس وجہ سے نہیں پڑھی جاتی کہ وہ نماز کے سوا دوسری ضرورتوں کے لئے ہے ۔ یعنی جوتے، چپل اتارنا، وضو کرنا وغیرہ کہ بعد میں وہاں استنجا خانہ، وضو خانہ وغیرہ تعمیر ہوگا تو وہاں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں کہ یہ مسجد نہیں بلکہ فناے مسجد ہے ۔ لیکن عام مسجدوں میں فنائے مسجد اتنی جگہ خالی نہیں ہوتی جہاں نماز جنازہ کی صفیں لگ سکیں تو لوگ مسجد کو بھی استعمال کرسکتے ہیں اس لئے منع کیا جاتا ہے ۔ رہ گیا احاطے کا وہ حصہ جس میں نماز پڑھتے ہیں وہاں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ۔ اس سے بچیں اور مسجد کے باہر نماز جنازہ پڑھیں ۔

واللہ تعالی اعلم

کتــــــــــــــــــبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply