مسجد میں حرام چیز لے جانا کیسا ہے ؟ / مسجد کے مسائل

مسجد میں حرام چیز لے جانا کیسا ہے ؟

زید اور بکر میں کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا ہے، بکر کسی غلط کام میں پکڑا گیا تو زید نے کہا کہ اگر بکر کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہم خود حرام کو کاٹیں گے اور حرام کے ساتھ مسجد میں داخل ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم کو کیا کرتا ہے۔ لہذا زید پر کیا شریعت کا حکم صادر ہوگا؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مسجد میں حرام چیز لے جانا

غرور و تکبر بھی ناجائز ہے اور مسجد میں حرام و ناپاک چیز لے جانا بھی ناجائز ہے زید نے تکبر آمیز بات کہی ، اور مسجد کو ناپاک و حرام چیز سے آلودہ کرنے کا ارادہ کیا یہ بہت قبیح ہے اس پر لازم ہے کہ اس سے باز رہے ۔ در مختار میں احکام مساجد کے بیان میں ہے : ویمنع منہ ، وکذا کل موذ ولو بلسانہ ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبـــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply