منی کپڑوں پر خشک ہونے کے بعد اسے واشنگ مشین میں دھو سکتے ہیں ؟

منی کپڑوں پر خشک ہونے کے بعد اسے واشنگ مشین میں دھو سکتے ہیں ؟

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ:منی کپڑوں پر خشک ہونے کے بعد اسے واشنگ مشین میں دھو سکتے ؟
محمد احمد عطاری ( کھڈیاں خاص )

الجواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مَنی خشک ہونے کے بعد کپڑے کو رگڑ دیا جائے تو کپڑا پاک ہو جاتا ہے اسے واشنگ مشین یا دیگر پاک کپڑوں کے ساتھ دھو سکتے ہیں۔
لیکن اگر رگڑ کر پاک نہیں کیا گیا تو ایسے کپڑوں کو دیگر پاک کپڑوں کے ساتھ نہیں دھو سکتے،یہ تب ہے جب منی خشک ہو چکی ہو اگر منی خشک نہ ہوئی تو کپڑا دھونے سے پاک ہو گا مَلنا کافی نہیں۔
بہارِ شریعت میں ہے:مَنی کپڑے میں لگ کر خشک ہو گئی تو فقط مَل کر جھاڑنے اور صاف کرنے سے کپڑا پاک ہو جائے گا اگرچہ بعد مَلنے کے کچھ اس کا اثر کپڑے میں باقی رہ جائے۔
مزید فرماتے ہیں:اگر منی کپڑے میں لگی ہے اور اب تک تر ہے، تو دھونے سے پاک ہو گا مَلنا کافی نہیں۔(بہارِ شریعت،جلد 01،صفحہ 401،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم بالصواب

کتبہ : مفتی کامران عطاری مدنی 

Leave a Reply