میں قرآن شریف کو نہیں مانتی ایسا کہنے والی کے لئے کیا حکم ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اور بکر کے درمیان زمین کے سلسلے میں جھگڑا ہوا یہاں تک کہ زید نے یہ کہا کہ اگر اپ کو یقین نہیں ہے تو میں قران شریف بھی اٹھانے کو تیار ہوں۔ اتنے میں بکر کی بیوی جو وہیں پر تھی اس نے کہا میں قران شریف کو نہیں مانتی،دریافت طلب امر یہ ہے کہ بکر کی بیوی جس نے یہ جملہ کہا اس پر شریعت کے اعتبار سے کیا حکم ہے؟
جواب
بکر کی بیوی کو کلمہ پڑھا کر اسے اعلانیہ توبہ اور استغفار کرایا جائے اور اس کا نکاح پھر سے پڑھایا جائے ۔تاوقتیکہ یہ ساری باتیں وہ نہ کرے اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ـ۔واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم
الظالمین ۔ پارہ سات رکوع 14 واللہ تعالی اعلم
کتبہ : جلال الدین احمد امجدی
۱۴ ذوالقعدہ ،۱۴۱۸ ھ