ماں نے نابالغہ لڑکی کا نکاح کیا اور باپ نے خط کے ذریعے انکار کردیا تو؟

ماں نے نابالغہ لڑکی کا نکاح کیا اور باپ نے خط کے ذریعے انکار کردیا تو؟

سوال : زید کی بیوی ہندہ نے زید کی بیٹی کی شادی بغیر زید کی اجازت کے خالد کے ساتھ کردیا. اور نکاح کرنے کے بعد ہندہ نے زید کو بذریعہ خط اطلاع کیا. زید نے اس عقد کو خط کے ذریعے انکار کردیا. زید کی بیٹی عقد کے وقت نابالغ تھی جس کی عمر تیرہ چودہ سال کی تھی. ایسی صورت میں عقد ہوا کہ نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگر زید نے اپنی بیوی کو نابالغہ لڑکی کے نکاح کا اختیار نہیں دیا تھا اور بیوی نے بغیر اس کی اجازت کے نکاح کر دیا پھر اطلاع پانے پر باپ نے مسترد کر دیا تو وہ نکاح باطل ہوگیا ۔ ایسی صورت میں خالد سے طلاق لیے بغیر لڑکی کا دوسرے سے نکاح کرنا جائز ہے.
وھو سبحانہ وتعالی اعلم ۔

کتبــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ ٦٧٩

Leave a Reply

%d bloggers like this: