لون لینا کیسا ہے ؟ / بزنس کے لئے لون لینا کیسا ہے ؟

لون لینا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

سوال : کسی کو بزنس کرنے کے لیے آٹو رکشہ لینا ہو تو کیا وہ لون لے سکتا ہے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ

ہر چیز کا ایک ہی حکم ہے، چاہے رکشہ ہو یا ٹیکسی، حکم یہ ہے کہ کوئی بھی شخص سال میں بینک کو جو انٹرسٹ دیتا

ہے اگر اس سے کئی گناہ زیادہ اس کے ذریعے کما لیتا ہے تو اس کے لیے حکومت کے منظور شدہ بینکوں سے لون لینا جائز

ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

ناجائز تو اس وقت ہوگا جب الگ سے اس کو فاضل رقم انٹرسٹ کے نام پر دینی ہو اور اس کے مقابل فائدہ نہ ہو لیکن اگر اس

کے مقابل اتنا ہی زیادہ فائدہ ہو تو جائز و درست ہے ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply