لاؤڈ اسپیکر سے نماز پنجگانہ اور نماز عیدین پڑھنا پڑھانا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں؟

لاؤڈ اسپیکر سے نماز پنجگانہ اور نماز عیدین پڑھنا پڑھانا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ

جو لوگ صرف لاؤڈ سپیکر کی آواز پر رکوع سجدہ کریں گے ان کی نماز نہ ہوگی . یہی فتوی حضور مفتی اعظم ہند دامت برکاتہم القدسیہ اور بہت سے اکابر اہل سنت کا ہے اور بعض لوگوں کے نزدیک اگرچہ نماز ہو جائے گی لیکن چونکہ یہ معاملہ نماز جیسی اہم عبادت کے جائز اور ناجائز ہونے کا ہے اس لیے تا وقتیکہ محققین فن یہ ثابت نہ کردیں کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز بعینہ متکلم کی آواز ہے احتیاط نماز کے ناجائز ہونے کا حکم کیا جائے گا ۔

وھو تعالی اعلم ۔

کتبــــــــــــــــــــــہ : جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 358

Leave a Reply