رجسٹرد قاضی کے علاوہ کوئی دوسرامسلمان نکاح پڑھا ئے تو کیا نکاح نہ ہوگا ؟

 

سوال :۔رجسٹرد قاضی کے علاوہ کوئی دوسرامسلمان نکاح پڑھا ئے تو کیا نکاح نہ ہوگا ؟

زید اور خالد کا نکاح ہوا ،ناکح حافظ قرآن ہیں مگر حکومت مہاراشٹر کی جانب سے وہ رجسٹرد قاضی نہیں ہیں ۔ بناء بریں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نکاح صحیح نہیں ہوا کیونکہ نکاح پڑھانے والے کے لئے رجسٹرد ہونا ضروری ہے ۔ سوال یہ ہے کہ رجسٹرد قاضی کے علاوہ کوئی دوسرامسلمان نکاح پڑھا ئے تو کیا نکاح نہ ہوگا ؟ حکم شرع سے آگا ہ فرماکر عندا للہ ماجور ہوں ۔

المستفتی :۔ غلام صابر، نالا سوپارہ ،تھانہ ، مہاراشٹر

جواب:۔

نکاح پڑھانے والے کا نہ تو عالم و حافظ ہونا ضروری ہے اور نہ ہی نام نہاد قاضی ہونا اور نہ رجسٹرد قاضی ہونا ضروری ،کوئی بھی ایجاب و قبول کرادے بلکہ عاقدین خود ہی گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرلیں تو نکاح منعقد ہوجائے گا ۔ جن لوگوں نے یہ کہا کہ رجسٹرد قاضی ہونا ضروری ہے جو نکاح رجسٹرڈ قاضی نہ پڑھائے وہ صحیح نہیں وہ لوگ جاہل اور حکم شرع سے غافل ہیں ان پر لازم ہے کہ اپنے اس قول سے رجوع کریں ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

Leave a Reply