کیا پیر کی شکل میں شیطان آسکتا ہے یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہاں پیر کی شکل میں شیطان آ سکتا ہے یہ ناممکن نہیں ہے. لیکن جو صحیح معنوں میں پیر ہیں، مرید کو ان سے اچھی عقیدت رکھنی چاہیے، جو
مرید صادق العقیدہ ہو گا انشاءاللہ اس کے خواب میں کبھی شیطان پیر کی شکل میں نہیں آئے گا لیکن جہاں تک آنے کی بات ہے تو اس سے انکار
نہیں کیا جاسکتا کہ ایسا ناممکن اور محال نہیں ہے، ناممکن تو صرف ایک چیز ہے کہ شیطان کبھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں نہیں آ
سکتا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین اور ممتنع النظیر ہیں، آپ کی نظیر محال ہے. لہذا شیطان کو اس بات یہ قدرت نہیں کہ آپ کی
نظیر بن کر آئے نہ عالم بیداری میں نہ خواب میں ۔
حدیث پاک میں ہے ” من رآنی فی المنام فقد رآنی فان الشیطان لا یتمثل بی” کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھی کو دیکھا
کیونکہ شیطان میری شکل نہیں اختیار کر سکتا ۔
سنن ابن ماجہ صفحہ 227
واللہ تعالی اعلم
کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور