کیا جنابت کی حالت میں کھا پی سکتے ہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــ
جنابت کی حالت میں کھا بھی سکتے ہیں اور پی بھی سکتے ہیں البتہ مسنون طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی پر غسل
واجب ہے اور وہ کچھ کھانا پینا چاہ رہا ہے تو اسے چاہیے کہ وضو کرلے جیساکہ نماز کے لیے وضو کیاجاتا ہے ورنہ کم سے کم
اچھی طرح سے ہاتھ منھ دھو کر کلی کرلے ۔
لیکن نماز کا وقت آجائے تو اسے نہا لینا فرض ہے تاکہ نماز قضا نہ ہو ۔
والله تعالى اعلم ۔
کتبــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پو ر