کیامردہ دفن ہونے کے بعد آوازیں سن سکتا ہے ؟

کیامردہ دفن ہونے کے بعد آوازیں سن سکتا ہے ؟

الجوابــــــــــــــــــــ

جی ہاں مرنے کے بعد مردہ آوازیں سنتا ہے بلکہ حدیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ مردے کو دفن کرنے والے جب لوٹتے ہیں تو مردہ ان کے قدموں کی آواز سنتا ہے ۔

چنانچہ صحیح بخاری شریف میں ہے :
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ :الْعَبْدُ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ , وَتُوُلِّيَ , وَذَهَبَ أَصْحَابُهُ حَتَّى إِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ ۔ 

یعنی حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں , آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

"بندہ جب اپنی قبر میں رکھا جاتا ہے اور دفن کر کے اس کے لوگ پیٹھ موڑ کر رخصت ہوتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آواز کوسنتا ہے”۔
(صحیح بخاری،ج1،حدیث 1338)

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبـــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

Leave a Reply