لڑکیوں کا چوڑی پہننا كیا ہے فرض ، واجب ، مستحب ؟
سوال: لڑکیوں کا چوڑی پہننا کیسا ہے فرض یا واجب؟ کیونکہ کچھ عورتوں کا کہنا ہے کہ جو لڑکیاں چوڑی نہیں پہنتی ہیں اس کے ہاتھ کا کھانا پینا جائز نہیں- جواب ارسال فرمائیں گے، مہربانی ہوگی۔؟
سائلین : شیخ یسین ،شیخ اسماعیل، شیخ ابرار عائشہ نگر مالیگاؤں
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
لڑکیوں کے لئے چوڑی پہننا فرض یا واجب نہیں ۔ اس لئے جو لڑکیاں چوڑیاں نہیں پہنتیں ان کے ہاتھ کا کھانا پینا بلاشبہ جائز ہے ۔ عوام من گھڑت باتوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں ۔ اس طرح کا خیال اسلام و شریعت سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔ اسلامی احکامات کو سیکھیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم
کتبــــــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی
خادم التدریس والافتا
الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں