کیا کافروں سے جھوٹ بول سکتے ہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــ
کافر ہو یا مشرک جھوٹ بولنا کسی کے ساتھ جائز نہیں، اس میں مومن اور کافر کی کوئی تخصیص نہیں، ہاں کچھ صورتیں ہیں جہاں جھوٹ بولنا جائز
ہے جیسے ایک صورت مجبوری کی ہے ایک آدمی دوسرے کی جان ناحق لینے جا رہا ہے اور وہ جانتا ہے کہ جھوٹ بولے گا تو اس کی جان بچ جائے
گی تو وہاں جھوٹ بول سکتا ہے یہ حکم مسلمان اور غیر مسلم سب کے لئے عام ہے کسی ایک قوم کے ساتھ خاص نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبـــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور